
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے رمضان میں مساجد اور امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کا سکیورٹی پلان فائنل کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 75 ہزار سے زائد پولیس افسر، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہوں گے، لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسر اور اہلکار سکیورٹی انجام دیں گے، حساس مساجد، امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پولیس ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے، علما کرام بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کا پرچار کریں، سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں۔
رمضان المبارک میں سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔