01 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 سے 4 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی، واسا اور ریسکیو سمیت متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ادھر گزشتہ رات بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
