
01 Mar 2025
(لاہور نیوز) منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔
گلدشت ٹاؤن پولیس نے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی، ڈیلر گرفتار کر لیا گیا، بین الاضلاعی منشیات ڈیلر غلام قمر ڈلیوری دیتے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔
ملزم غلام قمر سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔