28 Feb 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اوقات کار بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے، جمعہ کو اوقات کار صبح 9 بجے 12:30 بجے تک ہوں گے۔
