28 Feb 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں کالے سیاہ بادلوں کا راج، شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت کے شہر لاہور میں کالے سیاہ بادلوں نے ڈھیرے ڈالے رکھے، شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے سبب موسم خوشگوار ہو گیا۔
لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لبرٹی، مال روڈ اور لاہور ہائیکورٹ سمیت جیل روڈ کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی بارش برستی رہی جبکہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور جی پی او سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوتی رہی۔
