اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بینچ میں ججوں کے اضافے پر غور کیا گیا، جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید پانچ ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بینچ کا حصہ بن گئے، سپریم کورٹ آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آئینی بینچ میں مزید پانچ ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی، جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی، پی ٹی آئی کے دو ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی۔

چاروں ممبران نے رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے، آئینی بینچ میں مزید 5 نام شامل کرنے کی رائے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کیلئے تین مزید ججز نامزد کر دیئے گئے، جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار احمد بھمبھرو، جسٹس عبدالحامد سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles