اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.45 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 307.47 قیمت فروخت : 308.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.46 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 168.86 قیمت فروخت : 169.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.06 قیمت فروخت : 197.41
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.70 قیمت فروخت : 912.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314100 دس گرام : 269300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287923 دس گرام : 246857
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3150 دس گرام : 2704
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیر اعظم سے نئے کابینہ ارکان کی ملاقات، معاشی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں سے سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقات کےدوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نئے کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ ایک سال کے عرصے میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی، زر مبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وفاقی کابینہ کے ارکان  نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles