اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.45 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 307.47 قیمت فروخت : 308.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.46 قیمت فروخت : 362.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 168.86 قیمت فروخت : 169.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.06 قیمت فروخت : 197.41
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.70 قیمت فروخت : 912.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 314100 دس گرام : 269300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287923 دس گرام : 246857
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3150 دس گرام : 2704
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ  مریم نواز کی منظوری کے لئے پیش کر دیا، اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کر لیا گیا۔

سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے، تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔

این آر ٹی سی کے مطابق پنجاب کی تمام جیلوں کو 4 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکتا ہے ، گرین انرجی کے مجوزہ حل پر مرحلہ وار عملدرآمد سے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد کمی آئے گی اور شمسی توانائی پر منتقلی سے 3 سالوں میں تمام سرمایہ کاری کی واپسی کے ساتھ طویل مدتی مالی ریلیف ملے گا اور پنجاب کی جیلیں توانائی میں خود کفیل ہوں گی جس سے خزانے پر بوجھ کم ہو گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث گرین انرجی پر منتقلی کا فیصلہ کیا گیا  ہے، اس سلسلے میں پنجاب کی تمام جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی کا پلان صوبائی کابینہ کو پیش کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

منصوبے کے لئے جاری مالی سال کے دوران 2 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles