اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کی زیرصدارت فیصل آباد ریجن کی کرائم میٹنگ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

28 Feb 2025
28 Feb 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجن کی کرائم میٹنگ ہوئی۔

آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک کرائم میٹنگ میں شرکت ہوئی، میٹنگ میں آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ اور فیصل آباد ریجنز میں کرائم کنٹرول، ملزمان کی گرفتاری، ریکوری پوزیشن، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میٹنگ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں نئے تعینات ہونے والے آر پی او اور سی پی او کرائم کنٹرول کے لئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور چالاننگ کی شرح بہتر بنائیں، رمضان المبارک کے دوران مساجد، عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، انہوں  نے شیخوپورہ ریجن کو کرائم کنٹرول کے لئے کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا ڈی پی اوز ، سی ایم کمپلینٹس، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر شکایت کنندگان سے خود رابطہ کرکے فیڈ بیک لیں، بلائنڈ مرڈر، خواتین اور بچوں سے زیادتی و دیگر سنگین کیسز کے حل پر فوکس کریں، خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں تفتیشی افسران ڈی این اے لازمی کروائیں، لائن آف انکوائری کو فالو کریں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا اینٹی ریپ ایکٹ ٹریننگ ماڈیول کے تحت اپریل میں تفتیشی افسران کا تربیتی کورس کروایا جائے گا، جنسی جرائم کے تشکیل کردہ ڈیٹا رجسٹر کے ذریعے مجرمان کی ریگولر سرویلنس یقینی بنائیں، اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک لسٹ کے ذریعے گرفتاری کے اہداف دیں۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی مانیٹرنگ اجلاس میں موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles