
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔
آئی جی پنجاب نے ملتان اور ساہیوال ریجنز میں کرائم کنٹرول، لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ملتان اورمتعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوزنے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نےافسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ریجنز میں تکمیل چالان اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی شرح پرعدم اطمینان کا اظہار کیا، سنگین جرائم کے عادی مجرمان کو اشتہاری کیٹیگری میں شامل کرکے گرفتاری یقینی بنائیں۔
بلائنڈ مرڈر، ڈکیتی قتل و ریپ، اغوا برائے تاوان، خواتین اور بچوں کے اغوا کے کیسز پر فوکس کریں، خواتین سے زیادتی کے کیسز کی انویسٹی گیشن ایس ایس او آئی یو (SSOIU) کا ماہر افسر کرے۔
اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت گنہگار مجرمان کا ڈیٹا رجسٹر کرکے مسلسل مانیٹرنگ کریں، آر پی اوز ڈی پی اوز انویسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کی ٹاسک لسٹ تشکیل دے کر فالو اپ لیں۔