
28 Feb 2025
(لاہور نیوز) برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، برکی پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لئے، ملزمان میں سرغنہ جاوید اور ساتھی شبیر شامل ہیں۔
ملزمان سے 3 موٹرسائیکلیں، پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے غیرقانونی پارکنگ، بازاروں میں بغیر لاک موٹرسائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔