اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدم مساوات ختم کرنے کیلئے چھوٹے صوبے بنانے کی ضرورت ہے: میاں عامر

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) ایس ڈی پی آئی (Sustainable Development Policy Institute) میں نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے گول میز کانفرنس ہوئی۔

گول میز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کانفرنس میں سیاست دانوں، وکلا، بیوروکریٹس اور ماہرین تعلیم سمیت دانشوروں  نے شرکت کی، اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ کا مقالہ پیش کیا گیا، مقالے کا عنوان تھا کہ پاکستان 1947-2025 کیوں اس کے لوگوں کو ناکام بنا رہا ہے۔

مقالہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود  نے کہا کہ پاکستان میں ترقی صرف پانچ دارالحکومتوں تک محدود ہے، دارالحکومتوں کے علاوہ باقی علاقے محرومیوں کا شکار ہیں، میاں عامر محمود نے کہا کہ عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے چھوٹے صوبے بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

سابق صوبائی وزیر میاں عمران  نے بھی چھوٹے صوبے بنانے کی حمایت کر دی، انہوں  نے کہا کہ سارے فریقین اگر متفق ہو جائیں تو صوبوں کے لئے آئینی ترمیم کے ذریعے راہ ہموار ہو سکتی ہے، اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا پاکستان کا اصل مسئلہ معاشی نہیں انتظامی ہے، حیدر عباس  نے نیشنل فنانشل کمیشن کے طرز پر صوبائی مالیاتی کمیشن تشکیل دینے کی تجویز دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے