اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ولی عہد ابوظہبی کی ایوان صدر آمد، نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔

ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے، صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان عطا کیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے