اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.15 قیمت فروخت : 39.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.95 قیمت فروخت : 281.45
  • یورو قیمت خرید: 318.48 قیمت فروخت : 319.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.41 قیمت فروخت : 374.08
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.61 قیمت فروخت : 181.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.50 قیمت فروخت : 203.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.95
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.90 قیمت فروخت : 75.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.16
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341100 دس گرام : 292400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 312673 دس گرام : 268031
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3374 دس گرام : 2896
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے چودھری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق لوکل گورنمنٹ کے انتخابات نہ کرانا احتساب اور لوکل سیل گورننس کی روح کو مجروح کرتا ہے، مقامی حکومتوں کے انتخابات کی عدم موجودگی مقامی ذمہ داری کے خاتمے کا باعث بنی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث انتظامی افراتفری، وسائل کی غلط تقسیم اور رکی ہوئی ترقی جیسے نقصانات ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد کے باعث جاگیرداروں کا عروج جبکہ کمزور طبقہ مزید کمزور ہو رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو پنجاب میں 90 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کرے جبکہ آئینی فرائض سے غفلت برتنے پر فریقین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles