اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرپشن کیس: پرویز الہٰی کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی جگہ حاضری کے لئے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا، عدالت نے بیماری کی بنیاد پر چودھری پرویز الہٰی کو حاضری سے استثنیٰ دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لئے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہ ہوئے۔

بعدازاں احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے