27 Feb 2025
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ، کلمہ چوک اور اطراف میں تیز بارش ہوئی، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ اور مال روڈ پر ہلکی بارش ہوئی، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، کالج روڈ اور باگڑیاں میں رم جھم نے فضا کو خوشگوار بنا دیا ہے، ٹھنڈی ہوا چلنے سے شہر کا موسم دلفریب ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے امکانات ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادھر شہر لاہور کی فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک ہے، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی مجموعی شرح 184 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔
