27 Feb 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے امکانات ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 184 ریکارڈ کی گئی جبکہ ویلنشیا ٹاؤن میں 194 اور عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح 187 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
