اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین

27 Feb 2025
27 Feb 2025

(لاہور نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، سروسز چیفس نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکری قیادت نے مسلح افواج کے غیرمتزلزل حوصلے، پروفیشنلزم، قربانیوں کو سراہا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور محتاط جواب تھا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق آپریشن  نے پاکستان کی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا، آپریشن نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کو اجاگر کیا، جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری جواب کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پورے معرکے کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھا گیا، عسکری قیادت نے پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا، علاقائی امن کے قیام کیلئے جاری کوششوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

عسکری قیادت کے مطابق مسلح افواج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گی، عسکری قیادت مسلح افواج مادروطن کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ بھرپور تیار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے