شہرکی خبریں
اپوزیشن ڈرامے نہ کرے کس ہوٹل میں کانفرنس کرانا چاہتی ہے بتایا جائے: عطا تارڑ
26 Feb 2025
26 Feb 2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کس ہوٹل میں کانفرنس کروانا چاہتی ہے بتایا جائے۔
پروگرام’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ کس ہوٹل سے انکار ہوا یہ سب ڈرامے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کس ہوٹل میں کانفرنس کروانا چاہتی ہے مجھے بتائیں میں ہوٹل بک کرا دیتا ہوں، اپوزیشن خود کو اہمیت دینا چاہتی ہے مگر یہ غیر متعلقہ ہو چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ مولانا حکومت کی پالیسی اور احترام کے رشتے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔
