اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک کی خلاف ورزی میں ملوث سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی تجویز

26 Feb 2025
26 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں ٹریفک کی خلاف ورزی میں ملوث سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، جسٹس شاہد کریم  نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی او لاہور  نے شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزی میں ملوث سرکاری ملازم کی تنخواہیں روکی جائیں۔

عدالتی حکم  کے مطابق یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سرکاری سہولیات نہ دی جائیں، ٹریفک چالان کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی رجسٹریشن ری نیو نہ کی جائے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر یہ تمام تجاویز مناسب حکم کے لئے عدالت کے سامنے رکھیں، لوڈر اور چنگ چی رکشے پر پابندی اور انکی پروڈکشن روکنے کے حوالے سے پنجاب حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ سی ٹی او  نے بتایا کہ بہت ہی سمریز منظوری کے لئے حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں، حکومت کو بھجوائی گئی سمری مناسب ہدایت کے لئے ممبر جوڈیشل کو فراہم کی جائیں، سی ٹی او کی رپورٹ قابل تعریف ہے جس کی عدالت بھی تعریف کرتی ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ نے روڈا سے محکمہ جنگلات واپس لینے کی منظوری دے دی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی قابل تعریف ہے، جنگلات کی اراضی روڈا کو نہیں دی جانی چاہئے۔

تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واسا ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر سروس سٹیشن بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے، ساتھ ہی عدالت نے مختلف محکموں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے