اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اعظم سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

25 Feb 2025
25 Feb 2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل  نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم سواتی سے جناح ہاؤس کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اعظم سواتی نے ہمارے پاس دوبارہ آنا تھا مگر یہ نہیں آئے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ نے تو لکھ رکھا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تفتیش مکمل ہے، اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم پولیس کے پاس جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے ہمیں وقت نہیں دیا۔

بعدازاں عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو تفتیش کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کی ہدایت جبکہ اعظم سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے