اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری

22 Feb 2025
22 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل 9 بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں، صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا مدمقابل ہیں، نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ آمنے سامنے ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

چیئرمین الیکشن بورڈ شہزاد احمد منڈ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44 ہزار 232 ہے جبکہ انتخابات میں 30 ہزار 763 رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 ہزار 287 خواتین اور 28 ہزار 476 مرد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابی عمل کے لیے سات پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ووٹنگ کے لیے 120 کمپیوٹر نصب کیے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے