اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے عمران خان سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی: عظمیٰ بخاری

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، یہ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جائے،کوئی ضابطہ نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو "مظلومیت کارڈ" کھیلنا شروع کر دیتی ہے، خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی، جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پراپیگنڈا مہم چلاتے ہیں، تحریک انصاف کے 50لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو جماعت اوورسیز پاکستانیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے ان کی ہر کال کو اوورسیز نے ریجیکٹ کیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر آج بھی تحریک فساد کی سیاست نامکمل ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے