اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کو عالمی معیار کے سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا ہے اور جولائی میں منصوبے کی ٹینڈرنگ شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ جون میں جبکہ دیگر تاریخی مقامات کی بحالی دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مکمل ہو گی، اس حوالے سے 16 سیاحتی منصوبوں کے پی سی ون کی فوری تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت بانسرا گلی، ٹورسٹ ویلیج اور پارکس کی تعمیر کی جائے گی جبکہ تاریخی شہر ٹیکسلا کو انٹرنیشنل ٹورسٹ سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ٹیکسلا میوزیم کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی سے ڈسپلے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ٹیکسلا میں بدھ مت پیروکاروں کی سہولت کے لیے عبادت گاہیں، سدھارتا گیلریز بھی تعمیر ہوں گی جبکہ سکھ برادری کی سہولت کے 46 غیر فعال گورودوارے بحال کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کے تحت سوئٹزر لینڈ کی طرز پر چھانگا مانگا کو جدید تفریح گاہ بنانے کی منظوری بھی دی ہے جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین سڑکیں تعمیر، عالمی معیار کی جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles