اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہورمیں مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹروٹرین سروس شروع کرنےکا فیصلہ

21 Feb 2025
21 Feb 2025

(لاہور نیوز) لاہوریوں کو بہترین سفری سہولت کی فراہمی کیلئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن، پاکستان کی تاریخ کی پہلی مکمل انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹروٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب ٹرانسپورٹ نے بلیولائن میٹروٹرین پراجیکٹ کی فزیبلٹی اورڈیزائن پرورکنگ کا آغاز کر دیا،وزیراعلیٰ  نے وزیرٹرانسپورٹ کوجلد فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن کی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد تخمینہ بھی واضح ہوجائے گا۔ بلیو لائن ٹرین پراجیکٹ کا روٹ 27 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا،پراجیکٹ کیلئےآئندہ 3سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بلیولائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہوگی ،بابو صابو چوک پہنچ اختتام پذیر ہوگی۔

جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک، گلبرگ مین بلیوارڈ تک جائےگی،جیل روڈ، فیروزپور روڈ،وحدت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن سے ہوتی ہوئی بابوصابوچوک تک جائے گی۔

بلیولائن ٹرین سے یومیہ2لاکھ50ہزارسے زائد مسافرسفری سہولیات حاصل کرسکیں گے،بلیو لائن پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 600 ارب سے زائد ہوسکتا ہے۔منصوبے کے لیے جدید ترین مشینری کا استعمال ہوگا۔

ٹنل کی کھدائی کے لیے ہیوی مشینری یومیہ 6 میٹر تک تعمیرات کرسکے گی۔ بلیو لائن کی فنانسنگ کیلئے چین، جاپان اور فرانس کی مالیاتی فرمز نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ پنجاب ٹرانسپورٹ نے 2016میں جاپانی ادارے جائیکا اور ترکش ادارے عثمانی کی مدد سے سٹڈی مکمل کی تھی۔

پنجاب حکومت نےدوبارہ جون2024میں ٹرانسپورٹ سٹڈی کرائی ،نتیجے میں بلیولائن روٹ ہی کوفزیبل قراردیا۔ بلیولائن کا روڈ پہلی سٹڈی میں بھی 12 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ تھا ، اب مکمل طور پر انڈر گراؤنڈ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles