اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 328400 دس گرام : 281600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 301031 دس گرام : 258131
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3554 دس گرام : 3050
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے الیکٹرک بس کا سافٹ لانچ کر دیا

18 Feb 2025
18 Feb 2025

(لاہور نیوز) الیکٹرک بسیں جلد ہی لاہور کی سڑکوں پر بھاگتی نظر آئیں گی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے الیکٹرک بس کا سافٹ لانچ کر دیا۔

زیرو فیصد کاربن امیشن کی حامل سو فیصد الیکٹرک بسیں سڑکوں پر دوڑنے کو تیار ہیں، لاہور میں آنے والی ستائیس بسوں کے روٹ کا آغاز 19 فروری سے ہو گا، بسوں کے آغاز اور اس میں سہولیات کے حوالے سے نجی ہوٹل میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے الیکٹرک بسوں پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

کانفرنس میں الیکٹرک بس کو بھی متعارف کرایا گیا، بس میں مجموعی طور پر 83 افراد کے سفر کی گنجائش ہے، بسوں میں 32 سیٹیں نصب ہیں جبکہ 48 افراد کھڑے ہو کر سفر کر سکتے ہیں، دو سیٹیں معذور افراد کے لئے مختص کی گئی ہیں۔

ان بسوں کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ ان میں ڈرائیورز کے لئے الگ سے مکمل کیبن کنسول بنایا گیا ہے جس میں تمام جدید سہولیات ڈرائیور کے لئے موجود ہیں۔

بس میں وہیل چیئر کے لئے مینوئلی آپریٹڈ ریمپ ہے جسے بس کا سٹاف وہیل چیئر پر موجود شخص کے لئے کھولے گا۔

جیسے ہی آپ ان بسوں میں داخل ہوں گے تو ایک مشین کے ذریعے آپ اپنا کارڈ سکین کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں، ان بسوں میں دوسری نئی سہولت چارجنگ پورٹس ہیں، اڑھائی گھنٹے میں فل چارج ہونے والی یہ بسیں ایک چارج میں تین سو کلو میٹر کا سفر طے کر سکتی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے اس سے نا صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles