اپ ڈیٹس
  • 295.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.59 قیمت فروخت : 39.66
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 326.60 قیمت فروخت : 327.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.67 قیمت فروخت : 378.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.00 قیمت فروخت : 181.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.55 قیمت فروخت : 202.91
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.09 قیمت فروخت : 75.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.26 قیمت فروخت : 77.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 921.13 قیمت فروخت : 922.76
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 354500 دس گرام : 303900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324956 دس گرام : 278573
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4046 دس گرام : 3473
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پالیسی بنانا ناگزیر ہے: مریم اورنگزیب

08 Feb 2025
08 Feb 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے، اس سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے پالیسی بنانا ناگزیر ہے۔

سی پی اے ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز مو سمیاتی تبدیلی کے موضوع پرمنعقدہ نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک اہم مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانا ضروری ہے، پنجاب میں بھٹوں کی میپنگ کی جا رہی ہے، پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے کام کر رہے ہیں، ماحولیاتی نقصانات سے بچاؤ کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، مستقبل میں پانی کی کمی جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ماحول کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ضروری ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا رہا ہے، پنجاب میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، پنجاب میں کسانوں کو سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کیے گئے ہیں، سولر جیسے ماحول دوست منصوبوں کو پنجاب میں متعارف کرایا گیا ہے، تمام شہروں کی ایئر کوالٹی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے