اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قذافی سٹیڈیم کی تعمیر محسن نقوی کا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے: چیئرمین پی سی بی

07 Feb 2025
07 Feb 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے قذافی سٹیڈیم کی تعمیر صرف میرا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پی سی بی کیلئے بہت اہم ہے، آج کا دن پاکستانی عوام کیلئےبہت خوشی کا دن ہے، قذافی سٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں، قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کیلئے دن رات کام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نےناممکن کو ممکن بنایا، ایف ڈبلیو او کے بھی شکر گزار ہیں ،پی سی بی حکام  نے دن رات ایک کرکے قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کی، سٹیڈیم کی تعمیر محسن نقوی کا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے، سٹیڈیم کی تکمیل کیلئے سب نے جانفشانی سے کام کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی سٹیڈیم کے افتتاح کیلئے آ رہے ہیں، وزیراعظم سے کہوں گا سٹیڈیم میں کام کرنیوالے ورکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کریں، میڈیا نے بھی سٹیڈیم کی تکمیل میں عالمی سطح پر کردار ادا کیا، قذافی سٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت سٹیڈیمز میں ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سہ ملکی سیریز کے بعد چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ ہے، کپتان رضوان بہت قابل ہیں، امید ہے ٹرافی اٹھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے