جرم وانصاف
اوورسیز پاکستانی کے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ درج کرنیوالا تھانیدار نوکری سے برخاست
29 Jan 2025
![](/lahorenewsimages/x103450_97604688.jpg.pagespeed.ic.Rgve-xG1L9.webp)
29 Jan 2025
(لاہور نیوز) اوورسیز پاکستانی کے بیٹے پر منشیات فروشی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر آرگنائزڈ کرائم یونٹ منشیات سیل کے سابقہ تھانیدار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
منشیات سیل کے انچارج میاں جسیم اور 2 اہلکاروں کو معطل جبکہ تھانیدار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر منصب آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے تھانہ گوالمنڈی ٹرانسفر ہوا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اسے نوکری سے برخاست کرنے کا حکم صادر فرمایا، انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر رائے منصب کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔
سب انسپکٹر منصب کو نوکری سے برخاست کرنے کی رپٹ درج کر دی گئی ہے، اوورسیز پاکستانی شہری نصیر احمد نے آئی جی پنجاب کو کارروائی کیلئے درخواست دی تھی۔