اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.87
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.70 قیمت فروخت : 282.20
  • یورو قیمت خرید: 327.95 قیمت فروخت : 328.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.53 قیمت فروخت : 381.20
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.45 قیمت فروخت : 183.77
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.45 قیمت فروخت : 204.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.91 قیمت فروخت : 1.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.08 قیمت فروخت : 75.22
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.23 قیمت فروخت : 77.37
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.67 قیمت فروخت : 924.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360000 دس گرام : 308600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329998 دس گرام : 282881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4092 دس گرام : 3512
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلزپارٹی پیکا قانون کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی: گورنر پنجاب

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پیکا قانون کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں  نے ملاقات کی جس میں پیکا قانون پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حید رخان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرے گی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے، پارٹی ورکرز اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام اور سیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی، ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا، پی پی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے تاہم پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے