28 Jan 2025
(لاہور نیوز) اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود سینیٹ سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں بل پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے بل مخالفت کی جبکہ پیپلزپارٹی نے بل کے حق میں ووٹ دیا، بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو گیا جو اب صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا۔
اس دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے چیئرمین ڈائس کے سامنے شدید احتجاج اور شور شرابا کیا گیا، متنازعہ پیکا ایکٹ نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔
