اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کو 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ

28 Jan 2025
28 Jan 2025

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ جنوری کے دوران 50 ارب روپے سے زائد ریونیو شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر جنوری کے دوران 900 ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، ایف بی آر کا جولائی سے جنوری ریونیو شارٹ فال 435 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، ابھی تک ایف بی آر 700ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کر سکا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو 3 روز میں مزید 2 سو ارب روپے تک ٹیکس جمع کر سکے گا، جنوری کیلئے 956 ارب روپے کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ ایف بی آر کو جاری تیسری سہ ماہی کے دوران 3 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہے ، جنوری کیلئے 956 ارب اور فروری کیلئے بھی تقریبا ًساڑھے900 ارب روپے کا ہدف ہے جبکہ مارچ کے دوران تقریباً 12 سو ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہو گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے