پنجاب گورنمنٹ
سینیٹ اجلاس منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا، پیکا بل کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل
27 Jan 2025
27 Jan 2025
(لاہور نیوز) سینیٹ کا اجلاس 28 جنوری کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا تاہم اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں پیکا ترمیمی بل 2025 کی منظوری، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر داخلہ 3 نئے بل ایوان میں متعارف کرائیں گے۔
اسی طرح ایجنڈا امتناع سمگلنگ مائیگرینٹس ترمیمی بل 2025 پیش ہو گا، امتناع سمگلنگ آف پرسنز ترمیمی بل 2025، امیگرینٹ ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں پیش ہو گا۔
علاوہ ازیں سینیٹر فیصل واڈا ایف بی آر ملازمین کیلئے 10،10 گاڑیوں کی خریداری پر توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے، سینیٹر عرفان صدیقی رولز آف بزنس میں ترامیم پیش کریں گے۔
