اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیکا ترمیمی بل ڈریکونین قانون، قبول نہیں کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

27 Jan 2025
27 Jan 2025

(لاہور نیوز) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ترمیمی بل ڈریکونین قانون ہے، کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

پارلیمنٹ کے باہر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سینئر وکیل حامد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں سینیٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا، صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ متنازع پیکا ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہے، متنازع پیکا ایکٹ میں فیک نیوز کی بھی ایک نئی تشریح کی گئی ہے، فیک نیوز کی نئی تشریح سے اظہار رائے کو کچلنے سے جمہوریت ختم ہو جائے گی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ متنازع پیکا ترمیمی بل ڈریکونین قانون ہے، جواتھارٹی بنائی گئی ہےاس میں حکومت نے اپنے لوگ رکھے ہیں،عمران خان کا پیغام واضح ہے، متنازع ترمیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں چاہتے صحافی کو سوال کرنے پر جیل بھیج دیا جائے، رائے کا حق ختم کر دیں تو ملک میں جمہوریت ختم ہو جاتی ہے، تجویز دیتے ہیں کہ متنازع پیکا ایکٹ پر دوبارہ حکومت جوائنٹ کمیٹی بنائے اور جوائنٹ کمیٹی کی تجاویز پر عمل کیا جائے۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف حامد خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور غیرآئینی اقدام کی ہر جگہ مخالفت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے