27 Jan 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی۔
پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی حلف برداری کل ہو گی، کونسل پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی، یوتھ کونسل کیلئے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہو گی۔
پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے جبکہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برداری ہو گی جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔
