اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی نے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کرانے کا کہا: سلمان اکرم راجہ

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(لاہورنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے 28 جنوری سے قبل ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئینی و قانونی جنگ لڑ رہے ہیں،سیاسی جنگ بھی لڑتے رہیں گے،مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔رہنما تحریک انصاف کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ہم لاپتہ افراد کا کیس اٹھائیں گے، بانی نے کہا جوڈیشل کمیشن کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبے میں بہت سی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، ملاقات کے بعد مذاکرات سے متعلق دیکھتے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے جنید اکبر کی بطور صدر پی ٹی آئی کے پی نامزدگی کی تصدیق کر دی،انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔

رہنما تحریک انصاف کے مطابق بانی نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے دیگر لوگوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی،عالیہ حمزہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے