اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار

25 Jan 2025
25 Jan 2025

(لاہورنیوز) 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار ہو گئیں، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔

اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی، اپیل میں استدعا کی جائیگی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔اپیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائیگی، بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے۔

اپیل کے ڈرافٹ کے مطابق نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔اپیل کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا ، استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے