22 Jan 2025
(لاہور نیوز) شہر کی 460 بلندوبالا عمارتوں میں فائر ہائیڈرنٹس اور فائر سیفٹی آلات کی عدم دستیابی کا انکشاف ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ عالم، انارکلی، بیڈن روڈ سمیت بڑی مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس کا منصوبہ التوا کا شکار ہے، اربوں روپے کا ریکارڈ رکھنے والی سرکاری عمارتیں بھی غیر محفوظ ہیں۔
ڈی سی، کمشنر آفس ، ٹاؤن ہال ، ریونیو و خزانہ بلڈنگ میں بھی فائر سیفٹی آلات موجود نہیں، ریسکیو و سول ڈیفنس کی رپورٹ نے سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
