22 Jan 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کا موسم صاف ہو گیا، سموگ کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔
شہر لاہور میں سردی کی شدت میں کمی ہونے لگی، درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے اوقات میں دھوپ کی وجہ سے سردی کی شدت میں نمایاں کمی رہے گی، آئندہ ہفتے بھی شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔
