اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سزا کیخلاف اپیل تیار ہو گئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے: بیرسٹر علی ظفر

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہو گئی ہے، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر  نے کہا کہ مذاکرات کا بانی کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بانی کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد کیسز بنائے گئے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، حکومت ایک ملاقات سے گھبرا گئی، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ والے پریشان ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر  نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم  نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے سب کمیٹی بنائی ہے تو ہمیں امید رکھنی چاہیے، بانی نے کہا اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے