اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری: ایکو فرینڈلی بسیں چین سے لاہور پہنچ گئیں

21 Jan 2025
21 Jan 2025

(لاہور نیوز) جدید ترین ایکو فرینڈلی الیکٹرک بسیں چین سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔

پہلے فیز میں 27 میں سے 21 بسیں منگل کو پی ٹی سی کے ڈپو پر پہنچائی گئیں جبکہ مزید 6 بدھ کو پہنچ جائیں گی، 15 جنوری کو بسیں چین سے کراچی پورٹ پر پہنچی تھیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان بسوں کی کلیئرنس اور لاہور روانگی تک کے اقدامات  مکمل کرنے خود کراچی گئے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تمام متلعقہ افسران کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک کے بعد ایک وعدہ پورا ہوتا جا رہا ہے، پنجاب کو میٹرو بسوں اور اوررنج لائن ٹرین کے بعد ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا تحفہ ملنے جا رہا ہے، 15 فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 الیکٹرک بسیں بارش کی پہلی بوند ہے اس کے بعد 500 سے زائد مزید الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی، الیکٹرک بسوں سے عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔

بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ مخالفین صرف باتیں کرتے رہ گئے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے عملی اقدامات سے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا، ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ منصوبے کا سارا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے