21 Jan 2025
(لاہور نیوز) ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے تھانہ اسلام پورہ کا دورہ کیا اور حوالات کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے قیدیوں سے ملاقات کی، انہوں نے کیومیٹک مشین اور تھانوں میں لگی ایل ای ڈیز کو فنکشنل رکھنے اور جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا افسران تھانوں کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں، فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، غیرقانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
