21 Jan 2025
(لاہور نیوز) آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 163 ریکارڈ کیا گیا۔
باغوں کے شہر میں سموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شملہ پہاڑی کے علاقے کا اے کیو آئی 278، عسکری ٹین کا ایئر کوالٹی انڈیکس 198 تک جا پہنچا، دھند کی شدت میں واضح کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
ادھر شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
