21 Jan 2025
(لاہور نیوز) سبزہ زار میں شہری کو شیر کے کاٹنے کے واقعے پر محکمہ وائلڈ لائف نے مالک کی غفلت پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی۔
عظیم نامی شہری کو گزشتہ روز میاں عمر ڈھولا کے فارم ہاؤس پر شیر نے زخمی کیا تھا، عظیم نامی شہری ٹک ٹاک بنانے کے لئے شیر کے پنجرے میں گیا تھا۔
عمر ڈولا نے اس سے قبل رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ گفٹ کیا تھا، پولیس کے مطابق شہری غلطی سے شیر کے پنجرے میں چلا گیا، انسان کو اتنا قریب دیکھ کر شیر نے حملہ کر دیا، زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہری کے سر، چہرے اور بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں، متاثرہ شہری کی درخواست پر شیر مالک کے خلاف کارروائی کی گئی۔
