اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور چڑیا گھر میں شیشے کے پنجروں کی تنصیب سے صحت کے خدشات بڑھ گئے

21 Jan 2025
21 Jan 2025

لاہور (سامیا سعید) لاہور چڑیا گھر میں اپگریڈیشن کے تحت شیشے کے جدید اور محفوظ پنجروں کی تنصیب سے جہاں سیاحوں کے لئے جانوروں کو دیکھنے کا تجربہ صاف اور محفوظ ہوا ہے، وہیں صفائی اور صحت سے متعلق خدشات نے بھی جنم لیا ہے۔

پہلے کھلی جالیوں والے پنجرے میں جانوروں کو رکھا جاتا تھا تاہم اپگریڈیشن کے بعد شیشے کے پنجروں  نے جانوروں اور سیاحوں کے درمیان شفاف حفاظتی دیوار فراہم کی ہے۔

بچوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ شیشے کو چھوتے یا اس پر منہ رکھتے ہیں، جس سے جراثیم کی منتقلی اور متعدی امراض، جیسے فلو اور دیگر وائرل انفیکشنز کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ شیشے کے پنجروں کی صفائی دن میں دو بار کی جاتی ہے اور والدین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بچوں کو شیشے سے دور رکھیں۔

دوسری جانب بچوں نے شیشے کے پنجروں میں جانوروں کو دیکھ کر خوشی اور دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ والدین نے صفائی اور دیکھ بھال کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ان جدید پنجروں نے سیاحتی تجربے کو بہتر بنایا ہے، لیکن صفائی کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے