(ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے نیا اور سنہری دور شروع ہو رہا ہے، امریکا کو دوبارہ عظیم ملک بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں امریکی صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو چھٹکارا دلوانا، عوام کے مسائل کو حل کرنا ترجیحات ہیں، امریکا میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے مجھ پر حملہ کیا گیا، خدا نے امریکا کو عظیم بنانے کے لیے مجھے محفوظ رکھا، لانس اینجلس کی آتشزدگی اور وہاں کے بے داخل شہریوں کی بھی مدد کی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکا کو قابل فخر اور اقوام میں سرفہرست بنائیں گے، آج سے آپ کو تیز ترین تبدیلیاں نظر آئیں گی، ملک کو ہتھیاروں سے پاک کریں گے اور دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج سے امریکا کے نیچے جانے کا وقت ختم ہو گیا، محکمہ انصاف کا غیر منصفانہ استعمال ختم ہو جائے گا، میں اپنے ملک، قوم، عوام اور خدا کو کبھی نہیں بھولوں گا۔
