اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منائے گی: عطا تارڑ

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونٹ سے متعلق کوشش کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے، آج بڑا اچھا فائنل میچ ہوا جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے