اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مراکش کشتی حادثہ: زندہ رہ جانیوالے پاکستانیوں کے ابتدائی بیان ریکارڈ

20 Jan 2025
20 Jan 2025

(لاہور نیوز) مراکش کشتی حادثہ، 4 رکنی کمیٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے زندہ رہ جانے والے پاکستانیوں کے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لئے ہیں، بیانات کے مطابق مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا، ملزمان  نے کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کی اور تاوان مانگا تاہم تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا۔

پاکستانیوں نے بیان دیئے کہ کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث ہلاک ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو کھانے پینے سے متعلق اشیاء کی قلت کا بھی سامنا تھا۔

بیانات کے مطابق کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سینیگال، موریطانیہ اور مراکش کے سمگلرز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی اے، وزارت خارجہ اور آئی بی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے