اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے، رمیش سنگھ

18 Jan 2025
18 Jan 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے حکومت کا عزم ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو عزت، احترام اور برابری کے حقوق فراہم کئے جائیں۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی برطانوی ہائی کمشنر مسٹر بین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا مذہبی اقلیتیں ہمیشہ سے ہمارے سماجی ڈھانچے کا اہم حصہ رہی ہیں، پنجاب کو مذہبی ہم آہنگی اور شمولیت کا ماڈل بنانا چاہتے ہیں، سکھ میرج ایکٹ کے بعد اب ہندو میرج ایکٹ کے رولز کی منظوری دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا مذہبی اقلیتوں کو سرکاری سکیموں تک رسائی اور ان کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، پنجاب کی اقلیتی نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کے سکالرشپس دے رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر  نے پنجاب حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لئے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا پنجاب حکومت کے اقدامات اور اقلیتی برادری کے لئے کئے گئے عزم سے متاثر ہوا ہوں، برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام مذہبی برادری کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے