اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بارودی مواد برآمدگی کیس: عدالت نے 2 دہشت گردوں کو سزا سنا دی

16 Jan 2025
16 Jan 2025

(لاہور نیوز) دھماکہ خیز بارودی مواد برآمدگی کیس میں بڑی پیشرفت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جرم ثابت ہونے پر دو دہشت گردوں کو سزا کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر  نے دہشت گردوں امین اللہ اور وقار احمد کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنایا ہے، عدالت کی جانب سے مجرموں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرموں سے بارودی مواد برآمد کیا گیا، مجرمان مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے، پراسکیوشن  نے عدالت سے استدعا کی کہ ثبوتوں اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرموں کو قرار واقعی سزا سنائی جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرموں کو مذکورہ بالا سزائیں سنا دیں، مجرموں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے